بلدیاتی الیکشن اخراجات،وفاق نے پنجاب حکومت سے25کروڑ وصول کر لئے ،کٹوتی وفاقی محاصل سے کی گئی، پنجاب سے رقم نہ لیتے تو خیبر پی کے اسکو بڑا ایشو بنا سکتا تھا‘ وفاقی فنانس ڈویژن

اتوار 1 نومبر 2015 09:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2015ء)وفاقی حکومت نے بلدیاتی الیکشن پر ہونے والے اخراجات کا 50 فیصد صوبہ پنجاب سے وصول کر لیا گیا ہے۔ جبکہ پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو وفاقی حکومت سے بلدیاتی الیکشن کی رقم لینی چاہئے۔

(جاری ہے)

پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق وفاقی محاصل سے 28 ارب ٹرانسفر کر تے ہوئے جس میں سے بلدیاتی الیکشن اخراجات کی مد میں مذکورہ رقم خود ہی کاٹ لی۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے انعقاد کے لئے پنجاب حکومت کو وفاقی محاصل سے دی جانی والی رقوم سے 50 کروڑ کی کٹوتی کر لی ہے۔ وفاقی فنانس ڈویژن نے موقف اختیار کیا ہے کہ اگر پنجاب سے رقم نہ لیتی تو خیبر پی کے اسکو بڑا ایشو بنا سکتا تھا ۔