افغانستان: صوبہ ننگر ہار میں مسجد پر راکٹ حملہ ،6افراد ہلاک ،4زخمی

اتوار 1 نومبر 2015 10:15

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2015ء)مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں ایک مسجد پر راکٹ گرنے سے چھ افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ضلع کے گورنر حاجی غلیبی نے بتایا کہ حملہ ایچن میں شام نماز کے دوران کیا گیا۔

(جاری ہے)

ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ حملے کا نشانہ مسجد ہی تھی یا پھر قریب ہی سیکیورٹی فورسز پر راکٹ فائر کیا گیا تھا۔ننگرہار پولیس چیف حضرت حسین مشرقی وال نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک غیر ملکی سمیت دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔خیال رہے کہ افغانستان میں خود ساختہ دولت اسلامیہ اپنی موجودگی کو پختہ کرتے ہوئے حکومت فورسز اور افغان طالبان کے خلاف سرگرم ہے اور پاکستانی سرحد کے قریب ننگرہار ان کا مضبوط گڑھ بن چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :