ثانیہ مرزا سال کا نواں ٹائٹل جیتنے کے قریب، ویمنز ڈبلز میں عالمی نمبر ایک جوڑی کے طور پر اپنی پوزیشن بھی مستحکم کر لی

اتوار 1 نومبر 2015 09:52

سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2015ء)ثانیہ مرزا سال کا نواں ٹائٹل جیتنے کے قریب پہنچ گئیں، دونوں نے ویمنز ڈبلز میں عالمی نمبر ایک جوڑی کے طور پر اپنی پوزیشن بھی مستحکم کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق ثانیہ اور مارٹینا ہنگس پر مشتمل جوڑی نے سنگا پور میں ہونے والے ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔بھارتی اور سوئس کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے سیمی فائنل میچ میں چائنیز تائی پے کی ٹیم کو اسٹریٹ سیٹس میں چھے چار اور چھے دو سے شکست دی۔ڈبلیو ٹی اے میں دونوں کا رواں سال کے دوران یہ دسواں فائنل مقابلہ ہو گا۔ اب تک ہونے والے نو مقابلوں میں سے وہ آٹھمیں فتح اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔