بنگلہ دیش میں ایک اور سیکولر پبلشر کی ہلاکت

اتوار 1 نومبر 2015 10:15

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2015ء)سیکولر خیالات کے حامل پبلشر فیصل عارفین دیپان کو بنگلہ دیشی دارالحکومت میں نامعلوم حملہ آوروں نے ہلاک کر دیا۔ ان کی ہلاکت کی تصدیق اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس نے کر دی ہے۔ دیپان کو ان کے دفتر ہی میں ہلاک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے چاقووٴں سے ان کے سر اور گردن پر جان لیوا وار کیے۔

(جاری ہے)

اس واردات سے کچھ گھنٹے قبل نامعلوم مسلح افراد نے دو سیکولر بلاگرز اور ایک اور اشاعتی مرکز کے مالک پر بھی حملے کیے۔ حملوں میں یہ تینوں افراد زخمی ہوئے۔ حملہ آوروں نے اشاعتی ادارے کے مالک احمد رشید ٹْلٹْل اور بلاگرز طارق رحیم اور رانا دیپم باسْو کو نشانہ بنایا۔ اس وقت یہ تینوں افراد ڈھاکا میڈیکل کالج کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :