انگلش کپتان الیسٹر کک نے شین وارن سے تنازعہ کی خبروں کو مسترد کردیا ،میرے اور شین وارن کے درمیان تنازعہ کو زیادہ ہی بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا، میں نے صرف وارن کیلئے نہیں بلکہ پورے میڈیا کیلئے یہ بات کہی تھی، لیکن لوگوں نے اسے تنازعہ بنا دیا، کک ، پاکستان متحد ہ عرب امارات کے تینوں میدانوں میں شاند ار ریکارڑ رکھتا ہے، یاسر ہماری ٹیم کیلئے بڑا خطرہ ہیں ، انگلش کپتان

اتوار 1 نومبر 2015 09:52

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2015ء) انگلینڈ کے کپتان الیسٹر کک نے کہا ہے کہ گزشتہ سال آسٹریلیا کے سابق لیگ اسپنر شین وارن کے ساتھ ان کے تنازعہ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا تھا اور آج کل ان کے لیجنڈ اسپنر کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔شین وارن نے گزشتہ سال اپنے ایک کالم میں کک کی کپتانی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انھیں کپتانی سے مستعفی ہونے کی تجویز دی تھی۔

تاہم گزشتہ دنوں جب وارن نے پاکستان کے خلاف فیصلہ کن شارجہ ٹیسٹ سے قبل انگلش کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے اسپنر عادل راشد کے ساتھ ٹریننگ میں حصہ لیا تو کشیدگی کا ماحول نظر نہیں آیا۔کک کا کہناتھا کہ "میرے اور شین وارن کے درمیان تنازعہ کو زیادہ ہی بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا، میں نے صرف وارن کیلئے نہیں بلکہ پورے میڈیا کیلئے یہ بات کہی تھی۔

(جاری ہے)

لیکن لوگوں نے اسے تنازعہ بنا دیا"۔کک نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ سال وارن سے فون پر بات کی تھی، جس کے بعدکشیدگی کم ہوئی۔کک کاکہنا تھا کہ "وارن نے عادل کے ساتھ ٹریننگ کی جس سے نوجوان سپنر کو مستقبل میں فائدہ ہوگا۔ وہ جس طرح عادل کو سمجھا رہے تھے سنتے ہوئے مجھے بہت اچھالگ رہا تھا"۔کک نے اپنے ٹیم کوخبر دار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان متحد ہ عرب امارات کے تینوں میدانوں میں شاند ار ریکارڑ رکھتا ہے۔ ’اس لئے ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے اگر ہم اسی طرح سے کھیلتے رہے جس طرح ہم کھیلتے ہیں تو ہمیں اچھے نتائج ملیں گے‘۔کک نے یاسر شاہ کو اپنی ٹیم کے لیئے بڑا خطرہ قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :