جیکب آباد میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا ، میونسپل کمیٹی کی 31نشستوں میں سے پیپلز پارٹی کی 26نشستوں پر کامیابی، 4 نشستوں پرآزاد امیدوار، ایک نشست مسلم لیگ نواز کے حصے میں آئی، جے یو آئی اورپی ٹی آئی دیکھتی رہ گئیں،ہارنے والوں میں مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف کے ضلعی صدر بھی شامل

اتوار 1 نومبر 2015 09:53

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1نومبر۔2015ء)جیکب آباد میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا ، جیکب آباد میونسپل کمیٹی کی 31نشستوں میں سے پیپلز پارٹی نے 26نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی، 4 نشستوں پرآزاد امیدوار اور ایک نشست مسلم لیگ نواز کے حصے میں آئی، جے یو آئی اورپی ٹی آئی دیکھتی رہ گئیں،ہارنے والوں میں مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف کے ضلعی صدر بھی شامل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 31وارڈز پرمشتمل جیکب آباد میونسپل کمیٹی میں اکثریت نشستوں پر پی پی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ملنے والے غیر حتمی اورغیر سرکاری نتائج کے مطابق جیکب آباد کے وارڈ نمبر 1احمد میاں سومرومیں آزاد امیدوار میر ہارون رشید سومرو نے 476ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ جے یو آئی کے احمد میاں سومرو 379ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ،وارڈ نمبر 2گلاب ماچھی میں آزاد امیدوار صفر علی منجھو نے 524ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ،مجلس وحدت المسلمین کے علامہ سیف علی ڈومکی 409ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ،وارڈ نمبر 3شیخ محلہ میں عطاء محمد سومرو 891ووٹ لے کر کامیاب ہوئے آزاد امیدوار ہارون سومرو 204ووٹ لے سکے وارڈ 4ڈنگر محلہ میں پی پی کے حارث لاشار ی1012ووٹ لے کر کامیاب ہوئے آزاد امیدوار محمد بخش سومرو 431ووٹ لے سکے ،وارڈ نمبر 5شہید تگیل روڈ میں پی پی کے غوث بخش مغیر ی 1005ووٹ لے کر کامیاب ہوئے مسلم لیگ ن کے ناصر تھیم 350ووٹ لے سکے ،وارڈ نمبر 6گڑھی سبایو میں آزاد امیدوار میر نثار خان جکھرانی نے 1067ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی پی پی کے راجہ علی سرکی 828ووٹ لے سکے ،وارڈ نمبر 7لاشاری محلہ میں پی پی کے سید حسین شاہ 856ووٹ لے کر کامیاب ہوئے آزاد امیدوار ایڈوکیٹ عبدالجبار لاشاری 536ووٹ لے سکے ،وارڈ نمبر غریب آباد محلہ میں پی پی کے خالد حسین جھلن 578ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تحریک انصاف کے طارق حسین انڑ 498حاصل کرسکے ،وارڈ نمبر 9اسٹیشن روڈ میں پی پی کے میرحنیف خان بلیدی 635ووٹ لے کر کامیاب ہوئے سندھ ترقی پسند پارٹی کے دلمراد لاشاری 302ووٹ لے سکے وارڈ نمبر 10شاہ غازی محلہ میں پی پی کے ریاض ابڑو471ووٹ لے کر کامیاب ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے غلام سرور سدھایو 240ووٹ لے سکے ،وارڈ نمبر 11پوسٹ آفس محلہ میں پی پی کے دیوآنند نے 622ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تحریک انصاف کے خرم الٰہی بخش سومرو234ووٹ لے سکے ،وارڈ نمبر 12میمن مسجد محلہ میں پی پی کے ہرپالداس 462ووٹ لے کر کامیاب ہوئے مسلم لیگ ن کے لچھمنداس 264ووٹ لے سکے ،وارڈ نمبر 13کبوتری مسجد میں پی پی کے ناصر پٹھان 450ووٹ لے کر کامیاب ہوئے آزاد امیدوارصالح الصباح شیخ 325ووٹ لے سکے ،وارڈ نمبر16گھلو اسٹریٹ میں پی پی کے آصف علی مغیری 1020ووٹ لے کر کامیاب ہوئے مسلم لیگ ن کے امجد علی گھنیو424ووٹ لے سکے ،وارڈ نمبر 17پیر بخاری میں پی پی کے شعیب حسن شیخ 406ووٹ لے کر کامیاب ہوئے مسلم لیگ ن کے محمد بخش گھنیو 145ووٹ لے سکے ،وارڈ نمبر 18مبارک مل میں مسلم لیگ ن کے عمران دایو 506ووٹ لے کر کامیاب ہوئے پی پی کے رفیق سومرو 427ووٹ لے سکے ،وارڈ نمبر 21عاقل پور میں پی پی کے شوکت خان پہنور 969ووٹ لے کر کامیاب ہوئے نواز لیگ کے اکرم ابڑو 764ووٹ لے سکے ،وارڈ نمبر 22پیچوہہ گوٹھ میں پی پی کے میر گل محمد ٹالانی 767ووٹ لے کر کامیاب ہوئے آزاد امیدوار احمد نواز پیچوہو 500ووٹ لے سکے ،وارڈ 25ریلوے کالونی میں پی پی کے میر غلام عباس جکھرانی 880ووٹ لے کر کامیاب ہوئے مسلم لیگ ن کے شفیع محمد سلطانی 287ووٹ لے سکے ،وارڈ نمبر 26جعفرآباد محلہ میں پی پی کے ذاکر حسین لاشاری690ووٹ لے سکے مسلم لیگ ن کے سید رحیم شاہ 533ووٹ لے سکے ،وارڈ نمبر 29اے ڈی سی کالونی میں پی پی کے ولہاری خان مغیری 572ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تحریک انصاف کے شریف خان بلیدی 460ووٹ لے سکے، ،وارڈ نمبر 30بلڈنگ آفس میں پی پی کے سید کامل شاہ 561ووٹ لے کر کامیاب ہوئے مسلم لیگ ن کے سومرخان سومرو 346ووٹ لے سکے وارڈنمبر 27دستگیر کالونی پی پی کے عثمان پٹھان 783ووٹ لے کر کامیاب ہوئے آزاد امیدوار محمد حسن لاشاری 653ووٹ لے سکے ،وارڈ نمبر 28اقراء اسکول میں پی پی کے طاہر علی پیرزادہ 679ووٹ لے کر کامیاب ہوئے مسلم لیگ ن کے محمد شریف دایو 484ووٹ لے سکے ،وارڈ نمبر 15شیخ عبدالنبی روڈ میں پی پی کے سید ظاہر شاہ 889ووٹ لے کر کامیاب ہوئے مسلم لیگ ن کے غضنفر علی سومرو473ووٹ لے سکے ،وارڈ نمبر 14سومرہ محلہ میں آزاد امیدوار عبدالجبارسومروعرف پہلوان سومرو 702ووٹ لے کر کامیاب ہوئے مسلم لیگ ن کے انور علی سومرو 546ووٹ لے سکے ،،وارڈ نمبر 19چنہ محلہ میں پی پی کے ارباب علی سومرو 804ووٹ لے کر کامیاب ہوئے مسلم لیگ ن کے اکرم ابڑو 533ووٹ لے سکے ،وارڈ نمبر 20شہبازپور میں پی پی کے ڈاکٹر غلام قادر ٹالانی 618ووٹ لے کر کامیاب ہوئے مسلم لیگ ن کے آصف ابڑو 526ووٹ لے سکے ،وارڈ نمبر 23موچی بستی میں پی پی کے منظور لاشاری 1114ووٹ لے کر کامیاب ہوئے مسلم لیگ ن کے وحید علی پیچوہو 353ووٹ لے سکے ، ،وارڈ نمبر 24گل حسن جمالی اسٹریٹ پی پی کے لیاقت علی کھوسو نے 723ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی مسلم لیگ ن کے عمران ابڑو نے 660ووٹ لے سکے ،وارڈ نمبر 31جیکب آباد میں پی پی کے نورخان خارانی 396ووٹ لے کر کامیاب ہوئے آزاد امیدوار معشوق علی خارانی 309ووٹ لے سکے ،جیکب آباد کی میونسپل کمیٹی کی کل 31نشستوں میں سے پیپلز پارٹی نے 26نشستوں پر کامیابی حاصل کی ،4آزاد امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ نواز کے حصے میں 1نشست آئی جبکہ جے یو آئی اور تحریک انصاف کوئی بھی سیٹ حاصل نہیں کرسکی، مسلم لیگ نواز کے ضلع صدر محمد اکرم ابڑو اور تحریک انصاف کے ضلع آرگنائزر شریف خان بلیدی بھی وارڈ کے انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کرسکے

متعلقہ عنوان :