شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے واضح آثار کے باعث محتاط ہیں‘ جنوبی کوریا

منگل 17 نومبر 2015 08:46

سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2015ء) جنوبی کوریا نے کہاہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایک اور میزائل تجربے کے واضح آثار ہونے کے باعث محتاط ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیئول کی وزارت دفاع کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم شمالی کوریا کی سویلین اور عسکری سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ ایسے واضح آثار موجود ہیں کہ بیانگ یانگ جلد نئے میزائل تجربے کی تیاری کررہا ہے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایسا عندیہ ہونے کے باعث سیئول مکمل طور پر محتاط ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا شمالی کوریا کے ساتھ کسی قسم کی اشتعال انگیزی نہیں چاہتا۔