سری لنکا ‘ بارشوں و سیلاب سے 80,000 سے زائد افراد متاثر‘ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی پر مجبور

منگل 17 نومبر 2015 08:46

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2015ء) سری لنکا میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث 80,000 سے زائد افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث سری لنکا کے شمالی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جہاں بڑی تعداد مین گھر زیر آب آنے کے باعث ہزاروں افراد محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کاک ہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں متاثرین کو سکولوں اور دیگر محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے اور انہیں خوراک اور دوسری اشیاء ضرورت فراہم کرنے کیلئے ریسکیو سرگرمیوں میں مصروف ہیں حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں 80000 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جنہیں ہنگامی طور پر امدادکی فراہمی کیلئے فوج بھی سرگرم ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :