ملتان : فٹبال میچ کے دوران خواتین کھلاڑی آپس میں گتھم گتھا،دونوں ٹیموں کی جانب سے کھیلے جانا والا فٹ بال میچ گھونسوں اور تھپڑوں کے مقابلے میں تبدیل ہو گیا ا،میچ کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا، انتظامیہ نے صلح صفائی کے بعد معاملہ حل کرادیا

منگل 17 نومبر 2015 07:36

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2015ء)ملتان میں فٹ بال میچ کے دوران خواتین کھلاڑی آپس میں گتھم گتھا ہوگئیں ،کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے بال کھینچے تو کسی نے مکے اور ہاتھ چلائے۔

(جاری ہے)

انٹر کالجیٹ گرلز فٹ بال چیمپئن شپ کے دوران ملتان اور خانیوال کی ٹیمیں راؤنڈ میچ میں مدمقابل تھیں، اس دوران دو کھلاڑی معمولی تلخ کلامی کے بعد آپس میں گتھم گتھا ہوگئیں اور ایک دوسرے کے بال نوچ لئے۔ جھگڑے پر دیگرخواتین کھلاڑی بھی اکٹھی ہوگئیں۔دونوں ٹیموں کی جانب سے کھیلے جانا والا فٹ بال میچ گھونسوں اور تھپڑوں کے مقابلے میں تبدیل ہو گیا اور میچ کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔ انتظامیہ نے صلح صفائی کے بعد معاملہ حل کرادیا۔

متعلقہ عنوان :