جی 20 ممالک کا داعش کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق ،شدت پسند تنظیم شیطان کا دوسرا مسخ شدہ چہرہ ہے ،صدر اوبامہ نے داعش کے خلاف فضائی حملوں کا عمل تیز کرنے کا اعلان

منگل 17 نومبر 2015 07:40

انتالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2015ء) جی 20 ممالک نے شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے پر اتفاق کیا ہے‘ امریکی صدر باراک اوبامہ نے داعش کے خلاف فضائی حملوں کا عمل تیز کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسند تنظیم شیطان کا دوسرا مسخ شدہ چہرہ ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے ترکی کی ساحلی شہر انتالیہ میں جی 20 ممالک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیرس حملوں پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسند تنظیم داعش کی سپلائی اور فنڈنگ روکنے کیلئے مل کر اقدامات اٹھانا چاہیں۔

داعش کی سپلائی لائن کو کاٹنا ہوگا۔ انوہں نے کہاکہ داعش کے رہنماؤں کو دنیا کی کسی بھی جگہ میں چھپنے نہیں دیں گے ۔ فرانس سے انٹیلی جنس معلومات کے نئے معاہدے کرنے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام کے مہاجرین کیلئے دروازے بند کرنا غلط ہوگا۔ شام کے ساتھ سفارتی معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے دوسرے ممالک بھی شام کی مدد کریں۔

متعلقہ عنوان :