ثانیہ مرزا 29سال کی ہوگئی،ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی بجائے بالی ووڈ سلیبرٹیز کیساتھ ممبئی میں سالگرہ منائی، فلم ساز فرح خان نے اپنی قریبی دوست کی سالگرہ کی تقریب کی میزبانی کی

منگل 17 نومبر 2015 08:45

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2015ء) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا 29سال کی ہوگئی ہیں اور انہوں نے پاک انگلینڈ سیریز کے لیے دبئی میں موجود اپنے شوہر کی بجائے بالی ووڈ دوستوں کیساتھ ممبئی میں پارٹی کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ساز فرح خان نے اپنی قریبی دوست کی سالگرہ کی تقریب کی میزبانی کی جس میں سلمان خان اور رتیش دیش مکھ ، پرینیتی چوپڑا ، تبو، ساجد خان ، سشانت سنگھ راجپوت ، مہیش بھوپتی اور نیہا دھوپیا سمیت دیگر کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنی سالگرہ کے دن ثانیہ مرزا نے ابتدائی وقت حیدرآباد میں اپنے خاندان کیساتھ گزارا اور پھراپنی سالگرہ منانے ممبئی چلی گئیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ثانیہ مرزا اور اْن کی والدہ نسیمہ کی سالگرہ ایک ہی دن ہے ، کئی دیگر کامیابیوں کے بعد ٹینس رینکنگ میں ویمن ڈبلز میں ثانیہ مرزا پہلے نمبر پرآتی ہیں۔ بتایاگیاہے کہ ثانیہ مرزا کے پاس پارٹی کا انتظام کرنے کا وقت نہیں ہے اور اسی لیے اْن کی قریبی دوست فرح اس ضمن میں آگے آئی ہیں ، ثانیہ مرزا نے فرح خان کا شکریہ اداکیا جبکہ پارٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پرجاری کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :