طارق باجوہ اہم حکومتی اور کاروباری شخصیات کی ٹیکس چوری کی فائلیں بھی ساتھ لے گئے،ذرائع

منگل 17 نومبر 2015 07:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2015ء) سابق چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ ایف بی آر میں موجودہ اہم حکومتی اور کاروباری شخصیات کی ٹیکس چوری سے متعلق فائلیں بھی اپنے ہمراہ لے گئے ہیں ،ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق سابق چیرمین ایف بی آر کو حج سے واپسی کے بعد ہی اطلاعات ملنا شروع ہوگئیں تھی کہ انہیں وزارت خزانہ میں موجود اہم لابی انہیں تبدیل کرنے کیلئے کوشاں ہیں کیونکہ انہوں نے بطور چیئرمین انتہائی اہم حکومتی شخصیات کی ایما پر اقدامات کرنے سے انکار کر دیا تھاجس کی وجہ سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے انہیں عہدے سے ہٹانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا مگر فوری طور پر انہیں ہٹانے کی بجائے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن تعینات کر دیاہے ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر اپنے دفتر سے اہم حکومتی شخصیات اور حکومت کے قریب بعض کاروباری شخصیات کی ٹیکس چوری کی فائلیں بھی ہمراہ لے گئے ہیں جو انہیں ایف بی آر کے انٹیلی جنس ونگ کی جانب سے فراہم کی گئی تھی واضح رہے کہ طارق باجوہ کو یکم جولائی 2013میں چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا ان کی تعیناتی میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا تھا مگرنواز حکومت کے پہلے دو سالوں میں ایف بی آر ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے سابق چیرمین کو حکومتی ایوانوں میں شدید تنقید کا سامنا کر نا پڑا تھا ۔