وفاقی وزیر داخلہ کے بیان کو مناسب نہیں سمجھتا، بھارت کیساتھ دو طرفہ کرکٹ کا معاہدہ ہے ، شہریار خان

منگل 17 نومبر 2015 07:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2015ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثاراور چیئر مین پی سی بی شہریار خان بھارت میں جاکر کرکٹ کھیلنے کے معاملے پر آمنے سامنے گئے۔ شہریار خان نے کہا ہے کہ وہ وفاقی وزیر داخلہ کے پاک بھارت سیریز بارے بیان کو مناسب نہیں سمجھتے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بھارت جا کر کرکٹ کھیلنے کے معاملے پر چوہدری نثار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستا ن سے بھارت جاکر غلام علی خان اور خورشید قصوری سمیت کئی پاکستانیوں کی توہین کی گئی۔

انہوں نے کہا میں پاکستانی ٹیم کے بھارت جا کر کرکٹ کھیلنے کا مخالف ہوں اور اس سلسلے میں وزیر اعظم سے بات کروں گا۔ دوسری جانب لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار کے اس بیان پر کیے گئے سوال پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے شہر یار خان نے کہا کہ چوہدری نثار کے اس بیان کو نا مناسب سمجھتے ہیں کیو نکہ بھارت کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ کا معاہدہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کو ٹیم میں کھیلانے کا فیصلہ مکمل تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :