بھا رت :پنجائیت انتخابات میں مسلمانوں سے شادی کرنے والی دلت خواتین کامیاب ،اترپردیش میں بھی لوگوں نے مودی کا فرقہ پرستی کارڈ مسترد کر دیا

منگل 17 نومبر 2015 08:47

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2015ء)مودی سرکار نے بہار الیکشن میں فرقہ پرستی کے جو تیر چلائے ،وہ خود ان تیروں کا نشانہ بن گئی ،اتر پردیش میں بھی ہونے والے پنجائیت کے انتخابات میں مسلمانوں سے شادی کرنے والی کئی دلت خواتین کامیاب ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ریاست بہار کے بعد اب اترپردیش میں بھی لوگوں نے فرقہ پرستی کارڈ کو مسترد کر دیا،مذہب اور ذات پات کے نام پر سب سے زیادہ حساس سمجھے جانے والے ضلع مظفرنگر میں تبدیلی آگئی ،مقامی پنجائیت کے انتخابات میں مسلمانوں سے شادی کرنے والی کئی دلت خواتین نے اقلیتوں کے لئے مخصوص نشستوں پر کامیابی سمیٹی۔

ان دلت خواتین میں ایک راجپت چودھری ہیں جنہوں نے مقامی کالج کے پرنسپل جلال الدین سے دوہزار ایک میں شادی کی ،ایک سنیتا ہیں جنہوں نے دوہزار نو میں محمد حسین سے شادی کر اپنا نام ستارہ رکھ لیا،ایک اوردلت خاتون سونی ہیں جنہوں نے دوہزار سات میں شہاب الدین سے شادی کی۔نجیب آباد سے فاتح قرار پانے والی شکنتلا بھی ہیں جنہوں نے ایک مسلمان لطیف کو اپنا جیون ساتھی بنایاہے،ان خواتین نے اپنی شادیاں بھی رجسٹرڈ کروا لی ہیں۔ ان کی اگلی منزل پنجائیت چیئرپرسن کے عہدے کا انتخاب جیتنا ہے۔