لاہور میں ”را“ کی سرگرمیاں عروج پر ،28سالہ خو برو حسینہ گرفتار

منگل 17 نومبر 2015 07:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں انڈین بدنام ایجنسی ”را“ کی سرگرمیاں عروج پر ۔28سالہ خوبروو حسینہ جو اپنا نام عمرانہ بتارہی ہے پاکستانی ایجنسیوں کے ہھتے چڑھ گئی۔پاکستانی جاسوسی سے غرض سے بھارت سے آنے والی خوبرو حسیناؤں کی ایک بڑی تعدادپاکستان میں جاسوسی کاکام کر رہی ہیں پاکستانیوں کا ایک سب سے بڑا المیہ ہے کہ کو ئی بھی خوبصورت حسینہ نظر آجائے تو اپنا سب کچھ قربان کردینے میں پہل کرتے ہیں۔

اس طرح گزشتہ دنوں انڈین جاسوسہ جو اپنا نام عمرانہ بتارہی ہے اس سے تفتیش کی جارہی ہے اب تک نہیں معلوم کے اس کا نام عمرانہ ہے یا رضوانہ یا گیتا بالی ہے۔ باغبانپورہ سے حراست میں لی جانیوالی عمرانہ کے قبضے سے اہم دستاویزات برآمد ہوئی ہیں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اس کے قبضے سے بھارتی موبائل فون ،سمز بھی برآمدہوئی ہیں۔ اتوار کے روز باغبانپورہ کے علاقے سے گرفتارہونیوالی انڈین جاسوس عمرانہ سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

زرائع کے مطابق گرفتا رہونیوالی انڈین جاسوسہ کا نام چندرمکھی ہے۔ اس سے قبل بھی نینا گیتا نامی انڈین جاسوس پکڑی گئی تھی ۔بتایا گیا ہے کہ خویرو حسینہ کو جاسوسی کے لئے ٹریننگ دیکر بھیجا گیاہے جو اسلام آباد میں ایک مسلمان عورت اور بیوہ کی حیثیت سے سکول میں پڑھا رہی تھی ایک حساس ادارے کے انجینئرکو پھسا کر کام کررہی تھی۔

متعلقہ عنوان :