یمن، سعودی قیادت میں اتحادی فورسز کی تعز کی جانب پیش قدمی

منگل 17 نومبر 2015 08:47

عدن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2015ء)سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فوجوں نے یمن کے تیسرے بڑے شہر تعز کی جانب پیش قدمی شروع کردی ہے اور اس شہر پر ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کا محاصرہ ختم کرانے کے لیے نئی کمک بھیجی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے جنوبی شہر عدن میں حکام نے بتایا ہے کہ شریجا کے علاقے میں نئی بکتر بند گاڑیاں اور دوسرا فوجی سازوسامان بھیجا گیا ہے۔یہ علاقہ یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی کی وفادار فوجوں کے زیر قبضہ صوبہ لحج اور تعز کے درمیان واقع ہے۔ تعز کا محاصرہ ختم کرانے کی جنگ میں سوڈانی فوجی بھی حصہ لے رہے ہیں۔سوڈانی فوج اس وقت لحج میں واقع العند ائیربیس پر موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :