امریکہ اور کمبوڈیا کے درمیان پانچ روزہ بحری مشقوں کا آغاز

منگل 17 نومبر 2015 08:47

نوم پنھ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2015ء) کمبوڈیا اور امریکی بحریہ کے درمیان پانچ روزہ بحری مشقوں کا آغاز ہوگیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ٹاسک فورس کے رئیر ایڈمرل چارلی ویلمز نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان چھٹی سالانہ مشقیں رائل کمبوڈین رزیم بحری اڈے پر شروع ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لئے تعاون کا فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال یو ایس ایس فورٹ ورتھ کے دستے ان مشقوں میں پہلی بار حصہ لے رہے ہیں۔ دونوں ممالک کی بحریہ کے درمیان ہونے والی ان مشقوں میں دو سو امریکی سیلرز اور تین سو کمبوڈین سیلرز حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :