وزیر اعظم نے پی سی بی کو مشاورت کے بغیر کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت بارے فیصلے سے روک دیا،کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کی مخالفت کروں گا‘چوہدری نثار، بات پیسوں کی نہیں پاکستانیوں کے احترام و عزت کی ہے،بھارتی حکومت انتہا پسند شیوسینا کے ساتھ کھڑی ہے، شیو سینا کو دہشت گرد تنظیم قرر دینے کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے، میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

منگل 17 نومبر 2015 07:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2015ء )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت سے متعلق معاملہ طول پکڑ گیا ۔ وز یر اعظم محمدنواز شریف نے پی سی بی کو مشاورت کے بغیر کرکٹ ٹیم کو سیریز کیلئے بھارت بھیجنے کا فیصلہ کرنے سے روک دیا ہے،۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے پی سی بی کو ہدایت کی ہے کہ بھارت جانے کافیصلہ واضح ہدایت سے قبل نہ کیا جائے۔

انہوں نے پی سی بی کو دورہ بھارت سے متعلق پیشگی اطلاع سے پہلے فیصلہ کرنے سے روک دیا گیا ہے۔اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ وہ پاکستانی ٹیم کے بھارت جا کر کھیلنے کی مخالفت کریں گے اور اس سلسلے میں وزیر اعظم سے بھی بات کریں گے۔جبکہ چیئر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وہ وفاقی وزیر داخلہ کا بیان نا مناسب سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کی مخالفت کروں گا‘ بات پیسوں کی نہیں پاکستانیوں کے احترام و عزت کی ہے‘ بھارتی حکومت انتہا پسند شیوسینا کے ساتھ کھڑی ہے۔

شیو سینا کو دہشت گرد تنظیم قرر دینے کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کے بھارت جانے کی پیشکش کوکسی صورت قبول نہ کیا جائے۔ حتمی فیصلہ کریں گے۔ تاہم میں کابینہ اور وزیراعظم کے سامنے اس کی بھرپور مخالفت کروں گا۔ بھارت میں شیر باز خان ‘ غلام علی ‘ نجم سیٹھی اور خورشید قصوری کی تضحیک کی گئی۔

جب تک کالے دل صاف نہ ہوں کوئی دورہ نہیں کرنا چاہیے۔ سپورٹس اور کوئی بھی شعبہ بھارت پاکستانیوں کو آنے اجازت نہیں دیتا۔ ایسا نہیں ہوسکتا بھارت دشمنی دشمنی اور ہم دوستی دوستی کرتے رہیں۔ جو کچھ ہورہا ہے اس کے پیچھے بھارت حکومت کا ہاتھ ہے۔ پاکستانیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر کارروائی کیوں نہیں ہوئی۔ بھارتی حکام پاکستانیوں کی کئی بار تضحیک کر چکے ہیں۔