داعش کی یورپ میں مزید حملوں کی دھمکی،پیرس حملوں کے پیش نظر امریکی سٹاک ایکسچینج گر گئی

منگل 17 نومبر 2015 07:40

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17نومبر۔2015ء) شدت پسند تنظیم داعش نے پیرس حملوں کے بعد یورپ میں مزید حملوں کی دھمکی دیدی ہے جبکہ پیرس حملوں کے پیش نظر امریکی سٹاک ایکسچینج گر گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق کالعدم دہشت گردی تنظیم داعش نے یورپ میں مزید حملے کرنے کی دھمکی پر مبنی ویڈیو جاری کی ہے ، ویڈیو پیغام میں اعلان کیا گیا ہے کہ داعش پیرس سمیت یورپ کے کئی ممالک کو نشانہ بنائے گی۔ فرانس حکومت نے فرانس بھرکے مشہور چوراہوں ‘ تفریحی مقامات ‘ تعلیمی اداروں میں سکیورٹی نظام کو سخت سے سخت کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔ ادھر داعش کی جانب سے پیرس حملوں کے بعد امریکی سٹاک ایکسچینج بری طرح سے متاثرہوئی ہے اور گزشتہ روز مندی کا شکا ر ہوگئی ۔