ایف آئی اے کی پہلی مرتبہ بیرون ممالک سے ڈی پورٹیزسے ائیر پورٹ پر تفتیش

پیر 23 نومبر 2015 08:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر ایف آئی اے کی پہلی دفعہ بیرون ممالک سے آئے ڈی پورٹیزسے ائیر پورٹ پر تفتیش ،ڈی پورٹیز کی نشاندہی پر انہیں غیر قانونی طورپر باہربھیجنے والوں کے خلاف ایک اور کریک ڈاؤن کے تحت ملتان ،گوجرانوالا ،سرگودھا اور شیخوپورہ ڈویثرن کے مختلف علاقوں میں انسانی سمگلنگ میں ملوث 7ایجنٹ اور 28سہولت کار گرفتا رکرلیے گئے ہیں،ڈی پورٹیز سے حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث مزید افراد کی گرفتاری کے لیے ملک بھر میں چھاپے مارے جارہے ہیں