نئی پارٹی بنانے پر غور جاری ہے اگر نہ بھی بنائی تو کسی اچھی پارٹی میں شامل ہوجاوٴں گا، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ، ڈی آر او بدین اور ایس پی بدین مخالفین کا ساتھ دیں رہے ہیں ،سابق وزیر داخلہ سندھ

پیر 23 نومبر 2015 08:47

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2015ء)سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ نئی پارٹی بنانے پر غور جاری ہے اگر نہ بھی بنائی تو کسی اچھی پارٹی میں شامل ہوجاوٴں گا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ فنکشنل بہتر جماعت ہے ، یہ بات انہوں نے مرزا فارم ہاوٴس پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بدین ہم نے 33 نشستیں حاصل کیں ایک پولنگ اسٹیشن کے نتائج روکے ہوئے ہیں وہاں پر بھی ہمارا امیدوار کامیاب ہوا ہے جس کے ساتھ ہماری نشستیں 34 ہوجائیگی جبکہ پی پی کے پاس 28 یا 29 نشستیں ہیں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ضلع چیئرمین اور وائس چیئرمین ہمارا ہوگا انہوں نے کہا کہ ڈی آر او بدین اور ایس پی بدین مخالفین کا ساتھ دیں رہے ہیں میرے خلاف جو ڈی آر او بدین کو 2 کروڑ رشوت دینے کا الزام ہے وہ غلط ہے ڈاکٹر ذوالفقارمرزا نے کہا کہ پی پی کے کچھ ایم این اے مجھ سے رابطے میں ہیں اگران کے نام لیے تو ان کی نوکری چلی جائیگی انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری دبئی جاکر بیٹھ گئے ہیں اس کا کردار خراب ہوگیا ہے زرداری دبئی میں بیٹھے ہیں اور ایان علی پاکستان میں موجود میں مجھے اس بات کا دکھ ہے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ ہماری کامیابی کے بعد زرداری کی نیندیں اڑگئی ہیں

متعلقہ عنوان :