نیپال میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ، دو افراد ہلاک

پیر 23 نومبر 2015 08:51

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2015ء)نیپال کے جنوب میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان ایک جھڑپ میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ نئے ملکی آئین کے خلاف مظاہرے کرنے والے افراد نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا اور جواب میں پولیس نے فائرنگ کر دی۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ ساپتاری کے علاقے میں پیش آیا۔ اسے علاقے میں مسلح مظاہرین نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور بھارت کے ساتھ تجارت کے لیے استعمال ہونے والی سرحدی گزر گاہ بند کر رکھی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس جھڑپ میں پولیس اہلکاورں اور مظاہرین سمیت 40 افراد زخمی بھی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :