داعش دنیا عالمی امن کیلئے بڑا خطرہ ، عالمی دنیا ملکر انتہا پسندی کیخلاف اکھٹے اقدمات کرے،مودی

پیر 23 نومبر 2015 08:57

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2015ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ داعش دنیا کے امن کیلئے بڑا خطرہ ہے ، عالمی دنیا ملکر انتہا پسندی کیخلاف اکھٹے اقدمات کرے ۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کاکہنا تھا کہ عالمی دنیا مل کرانتہا پسندی کو انتہا پسندی کو تنہا کردے داعش دنیا کیلئے بڑا خطرہ ہے دہشتگردی کی کوئی سرحد نہیں یہ دنیا کے کسی بھی خطے میں کارروائی کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی نے دنیا کی سلامتی اور امن کو کھوکھلا کردیا ہے اس کے خلاف بھرپور اور موثر پالیسی بنائے بغیر قابوں میں نہیں لایا جاسکتا ہے