بھارت: بھارت میں نچلی ذات سے بد سلوکی کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آ گیا،دلت خاتون مورتی چھونے پر شدید تشدد کا شکار،اس وقت بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب وہ مندر میں رکھی مورتی کو چھونے کی کوشش کر رہی تھی

پیر 23 نومبر 2015 08:57

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2015ء)بھارت میں نچلی ذات سے بد سلوکی کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آ گیا، دلت خاتون کو مورتی چھونے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ریاست مدھیا پردیش کے چترکوٹ ضلع میں دلت خاتون کو اس وقت بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب وہ مندر میں رکھی مورتی کو چھونے کی کوشش کر رہی تھی، خاتون کے مطابق تین افراد نے مل کر اس پر شدید تشدد کیا۔تاہم متاثرہ خاتون کی درخواست پر پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، دلت ذات سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی نے باقی دو افراد کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :