بھارتی حکام کا بییلسٹک میزائل کو تباہ کرنے والے میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ

پیر 23 نومبر 2015 08:57

اڑیسہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2015ء ) بھارت کے جنگی جنون میں ہر آنے والے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور بھارتی حکام کی جانب سے بیلسٹک میزائل کو تباہ کرنے والے سپرسونک انٹرسپیٹر میزائل کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ملکی و غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاسٹ اڑیسہ کے ٹیسٹ رینج میں اڈوانس ایئر ڈیفنس سپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی دفاع حکام کا کہنا ہے کہ میزائل عبدالکلام جزیرے پر نصب سپرسونک میزائل ریڈار پر سنگل ملتے ہی پوزیشن لے لیتا ہے اور دشمن کی جانب سے داغے گئے بلیسٹک میزائل کو ہوا میں ہی تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔بھارت کے ڈیفنس ریسرچ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سپر سونک انٹرسپٹر میزائل کو متعدد ٹریکنگ سسٹم کا جائزہ لینے کے بعد بھارت میں ہی تیار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :