جوجٹسو ورلڈ چیمپین شپ: پاکستان نے بھارت کو پچھاڑکر فائنل میں جگہ بنالی، فائنل میں پاکستان کا مقابلہ دفاعی چیمپین فرانس سے ہوگا

پیر 23 نومبر 2015 08:43

بینکاک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2015ء)پاکستانی پلئیرز نے جوجٹسو ورلڈ چیمپین شپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔پہلی مرتبہ جوجٹسو ورلڈ چیمپین شپ میں شرکت کرنے والی پاکستانی ٹیم نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

بنکاک میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر فائنل کے لیے کوالی فائی کرلیا۔ پاکستان نے اڑتیس کے مقابلے میں اکتالیس اعشاریہ پانچ پوائنٹس سے کامیابی اپنے نام کی۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ دفاعی چیمپین فرانس سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :