میانمار میں تباہ کن لینڈسلائیڈنگ، 80 سے زائد ہلاکتیں

پیر 23 نومبر 2015 08:55

نیپیڈاو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2015ء)میانمار کے شمالی حصے میں مٹی کے تودے گرنے کے ایک ہلاکت خیز واقعے میں کم از کم 80 افراد مارے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق شمالی کاچِن کے علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے میں کم از کم سو افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مٹی کے تودے گرنے کا یہ واقعہ اعلیٰ ترین قسم کے جیڈ Jade کہلانے والے پتھر کی پیداوار والے علاقے میں پیش آیا۔ یہ واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب جیڈ پتھر کی ایک کان کے قریب پیش آیا، جس کے فوری بعد امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :