امریکا اور روس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپس میں تعاون کریں: بانکی مون، شدت پسندی اور تشدد کے انسداد کے لئے اگلے سال ایک منصوبہ پیش کریں گے، روسی صدر سے ملاقات میں گفتگو

پیر 23 نومبر 2015 08:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2015ء)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے امریکا اور روس پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی اور تشدد کے خاتمے کے لئے آپس میں تعاون کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے عالمی اتحاد کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ملیشیا میں روسی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں ان کا کہنا تھا کہ وہ شدت پسندی اور تشدد کے انسداد کے لئے اگلے سال ایک منصوبہ پیش کریں گے۔

امریکی صدر باراک اوباما اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اپنے الگ الگ بیانات میں عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف متحد ہو کر کارروائیاں کریں۔ امریکی اتحادی شام میں بشار الاسد کے خلاف برسرپیکار ہیں جبکہ شامی صدر کو روس اور ایران کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :