نیب نے سابق وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ کے خلاف کرپشن کی انکوائری مکمل کر لی

پیر 23 نومبر 2015 09:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2015ء)نیب نے سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے نتیجہ میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے بارے میں انکوائری مکمل کر لی ہے۔ یہ انکوائری مشرف دور میں شروع ہوئی تھی تاہم آفتاب شیرپاؤ کی طرف سے مشرف کی سیاسی حمایت کرنے پر کرپشن انکوائری کو سرد خانے میں ڈال دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

نیب کے چیئرمین چوہدری قمر الزمان کی طرف سے عہدے کا چارج سنبھالنے کے ساتھ ہی آفتاب خان شیرپاؤ کے خلاف التواء میں پڑی کرپشن انکوائری کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ڈی جی نیب پشاور اور لاہور اور راولپنڈی نے آفتاب خان کے خلاف انکوائری مکمل کر کے رپورٹ چیئرمین کو ارسال کر دی ہے اور اس بارے حتمی فیصلہ بہت جلد کیا جائے گا۔ خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا ہے کہ آفتاب شیرپاؤ کی کرپشن اور ناجائز اثاثے بنانے بارے دستاویزای ثبوت بھی نیب کو مل چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :