کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 27 نومبر کو ہونے والے ٹیسٹ میچمیں پہلی مرتبہ سرخ بال کی جگہ گلابی رنگ کا بال استعمال کیا جائے گا

پیر 23 نومبر 2015 08:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2015ء)کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آسٹریلیا کے شہر ایلڈیلیڈ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 27 نومبر کو ہونے والا ٹیسٹ میچ ڈے نائٹ ہو گا ۔ ٹیسٹ میچ میں پہلی مرتبہ سرخ بال کی جگہ گلابی رنگ کا بال استعمال کیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ایلڈیلیڈ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 27 نومبر سے یکم دسمبر تک منعقد ہونے والا تیسرا ٹیسٹ میچ ڈے نائٹ کھیلا جائے گا جو کہ کرکٹ کی تاریخ میں ایک منفرد اضافہ ہو گا ۔

آسٹریلیا کے شہر ایلڈیلیڈ کے گراؤنڈ میں 1884ء سے اب تک 146 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ پہلی مرتبہ کھیلا جائے گا ۔نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان منعقد ہونے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں پہلی مرتبہ سرخ رنگ کے بال کی بجائے گلابی رنگ کا بال استعمال ہو گا ۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کے صدر ظہیر عباس نے ایک بیان میں کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان منعقد ہونے والے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا باب کا اضافہ ہو گا ۔

عوام کو ایک موقع دیا گیا ہے کہ وہ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ بھی دیکھ سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ دونوں کرکٹ بورڈز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے آئی سی سی کی منظوری کے بعد ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلنے کا فیصلہ کیا ۔ یاد رہے کہ آئی سی سی نے 2012 آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کی منظوری دی تھی جبکہ اسی ٹیسٹ میچ میں پہلی مرتبہ سرخ بال کی جگہ گلابی بال کے استعمال کی اجازت بھی دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :