جرمن اسٹور میں اسرائیلی آبادکاری والے علاقوں کی مصنوعات پر پابندی، نیتن یاہو کی برہمی

پیر 23 نومبر 2015 08:54

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2015ء)اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے برلن کے مشہور اسٹور کاوٴف ہاوٴس ڈیس ویسٹینز میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بنائی گئی اسرائیلی مصنوعات پر پابندی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

نیتن یاہو نے کہا کہ کسی دور میں یہ اسٹور یہودیوں کی ملکیت تھا، جس پر نازیوں نے قبضہ کیا تھا اور اب یہی اسٹور اسرائیلی مصنوعات کو ہٹا رہا ہے۔ برلن کے اس کا ڈے وے کے نام سے مشہور اسٹور نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسرائیل کے زیرقبضہ علاقوں جنوبی و شمالی مغربی کنارے اور گولان ہائٹس میں تیار کی گئی مصنوعات فروخت نہیں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :