سرگودھا ،یوسی 19کے چیئر مین کے انتخابات میں ووٹ برابر ہونے پر ٹاس پر فیصلہ ،ن لیگ کے چوہدری قدیر ایک بار پھر کامیاب

پیر 23 نومبر 2015 08:49

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2015ء) یونین کونسل نمبر 19 ایم سی سرگودھا کے چیئر مین کے انتخابات میں دونوں امیدواروں کے ووٹ برابر ہونے کے بعد ان کی رضا مندی سے ٹاس پر فیصلہ کر دیا گیا، جس کے مطابق چوہدری قدیر ایک بار پھر کامیاب قرار پائے ،اس یونین کونسل سے مسلم لیگ (ن) کے چوہدری قدیر ایک ووٹ سے چیئر مین منتخب ہوئے تھے جس پر مد مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار فیاض اوٹھی نے ریٹرننگ آفیسر کو گنتی کرانے کے لئے درخواست دی‘ گزشتہ روز گنتی ہونے پر دونوں امیدواروں کے ووٹ برابر رہے ‘ جس پر ریٹرننگ آفیسر دونوں امیدواروں کی باہمی رضا مندی سے ٹاس کے ذریعے جیتنے والے امیدوار کا فیصلہ کر دیا۔