بنی گالامیں قیمتی اراضی پر غیرملکیوں کا قبضہ، وزارت داخلہ نے تحقیقات کا حکم دیدیا،بنی گالا میں دس کنال سے زائد قیمتی اراضی پر افغان بستی قائم، چھان بین کرکے رپورٹ پیش کی جائے،وزیر داخلہ کی ہدایت

پیر 23 نومبر 2015 09:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23نومبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت بنی گالا میں قیمتی اراضی پر غیر ملکیوں کی جانب سے قبضہ پر وزارت داخلہ نے فوری تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے جلد رپورٹ پیش کرنے کا ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بنی گالا میں دس کنال سے زائد قیمتی اراضی پر افغان بستی قائم کردی گئی ہے‘ جس پر وفاقی وزیر داخلہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے خفیہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ مکمل چھان بین کرکے تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان قبضہ گروپ کو سیاسی پشت پناہی بھی حاصل ہے اور انہی کے ذریعہ قبضہ کروا کر اسلام آباد میں قیمتی اراضی ہتھیا لی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :