فن لینڈ ، حکومت کا ہر شہری کو سرکاری سہولیات کی بجائے ماہانہ 800 یورو ادائیگی پر غور

بدھ 9 دسمبر 2015 09:36

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2015ء)فن لینڈ کی حکومت اپنے ہر شہری کو سرکاری سہولیات مثلاً طبی سہولیات، انشورنس وغیرہ کے بجائے ماہانہ 800 یورو (تقریباً پاکستانی 90 ہزار روپے) ادا کرنے پر غور کررہی ہے۔فن لینڈ کے سوشل انشورنس انسٹی ٹیوٹ کے پول میں 69 فیصد لوگوں نے اس منصوبے کی حمایت کی ہے۔انڈ ی پینڈنٹ کی رپورٹ میں وزیراعظم جوہا سپیلا کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ اس منصوبے کی حامی ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ میرے لیے اس منصوبے کا مطلب چیزوں کو آسان بنانا ہے۔اگر اس منصوبے پر عمل درآمد کردیا جاتا ہے تو فن لینڈ کے ہر شہری کو ماہانہ 800 یورو دئیے جائیں گے اور اس پر کوئی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔بلومبرگ کے مطابق فن لینڈ کی حکومت کو ہر سال منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے 52.2 ارب یورو کا انتظام کرنا پڑے گا۔اس حوالے سے حتمی فیصلہ نومبر 2016 میں کیا جائے گا۔اس کے علاوہ نیدرلینڈ کی حکومت بھی اس طرح کے منصوبے پر غور کررہی ہے اور اس کی آزمائش آئندہ سال کیا جائے گا۔