ڈیوڈ کیمرون کی ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں بارے بیان پر کڑی نکتہ چینی،ٹرمپ کا مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ سراسر غلط ہے،برطانوی وزیر اعظم

بدھ 9 دسمبر 2015 09:36

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2015ء) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی سے متعلق بیان پر شدید نکتہ چینی کی۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ سراسر غلط ہے۔ انہوں نے ٹرمپ کے خیالات سے اتفاق نہیں کیا اور کہا کہ ٹرمپ کا بیان غلط اور مسلمانوں میں پھوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔ مسلمانوں میں تقسیم پیدا ہوگی۔ واضح رہے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :