ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونا سستا ہو گیا،فی تولہ سونے کی قیمت 44ہزار450روپے سے کم ہو کر44ہزار50روپے پر آگئی

بدھ 9 دسمبر 2015 09:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہو گیا اور دس گرا سونا38ہزار روپے کی سطح سے گھٹ کر37ہزار روپے کی سطح پر واپس آگیا ۔منگل کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں12ڈالرکی نمایاں کمی سے سونے کی فی اونس قیمت1072ڈالر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز کراچی ،حیدرآباد ،لاہور ،ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں400روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 44ہزار450روپے سے کم ہو کر44ہزار50روپے پر آگئی اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت38ہزار100روپے سے کم ہو کر37ہزار757روپے ہو گئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 660روپے پر بدستور برقرار رہی ۔