دھند کی مستی آئندہ پانچ روز تک مزید جاری رہے گی، محکمہ موسمیات

بدھ 9 دسمبر 2015 09:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2015ء) محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ اتوار سے شروع ہونے والا دھند کا سلسلہ آئندہ پانچ روز تک جاری رہے گا جس میں مزید اضافہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں حد نگاہ ہزار میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے تاہم دن بارہ بجے کے بعد سورچ کی تپش میں بھی انتہائی کم ہوئی ہے۔ٹریفک پولیس کے بڑی شاہراوٴں پر حادثہ سے بچنے کیلئے رات گیارہ بجے کے بعد سے صبح آٹھ بجے تک گاڑی تیز چلانے سے اجتناب کریں۔