پی آئی اے کی نجکاری جولائی 2016ء تک کردی جائے گی ،محمد زبیر ، نجکاری کے علاوہ کسی کے پاس کوئی بہترین پلان ہو تو اس پر غور کرینگے ،چیئرمین نجکاری کمیشن

بدھ 9 دسمبر 2015 09:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2015ء) نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری جولائی 2016ء تک کردی جائے گی ۔ اگر پی آئی اے کی نجکاری کے علاوہ کسی کے پاس کوئی بہترین پلان ہو تو اس پر غور کرینگے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے شیئر بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کردیئے جائینگے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے عرب ممالک ، چین اور یورپ میں روڈ شوز کئے جائینگے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی آئی اے کی مینجمنٹ سروس کے ساتھ چھبیس فیصد حصص فروخت کئے جائینگے انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے علاوہ کسی کے پاس کوئی اچھا پلان ہو تو اس کو سننے کیلئے ہم تیار ہیں

متعلقہ عنوان :