رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں افراط زرکی شرح 1.86فیصدرہی ہے،سیکرٹری خزانہ کی بریفنگ

بدھ 9 دسمبر 2015 09:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2015ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت مونیٹری اینڈمالیاتی پالیسیزکوآرڈینیشن بورڈکااجلاس ہوا،سیکرٹری خزانہ نے اجلاس کوبریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں افراط زرکی شرح 1.86فیصدرہی ہے جوکہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 6.45فیصدتھی ،جامع مونیٹری پالیسی اورانٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کی وجہ سے مہنگائی کوقابوکرنے میں مددملے گی ،اس طرح پہلے چارماہ کے دودران اکاوٴئنٹ خسارہ 532ملین ڈالرتک محدودکردیاگیاہے ،جوکہ گزشتہ سال اسی عرصہ میں 1.8ارب ڈالرتھا،لارج سکیل مینوفیکچرنگ نے اسی عرصہ کے دوران بجلی اورگیس کی پیداوارسے 3.9فیصداضافہ ہواہے ،جوکہ گزشتہ سال میں 2.6فیصدتھی ،غیرملکی سرمایہ کاروں میں پہلی سہ ماہی کے دوران 7.7فیصداضافہ ہوا،لیکن جولائی سے اکتوبرتک 24فیصدتک کم ہوگیاہے ،4دسمبر2008ء تک 20ارب ڈالرتک ریکارڈکئے گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزیدکہاکہ ایف بی آرکی ٹیکس محصولات میں جولائی سے نومبرتک 16.5فیصداضافہ ہواہے نومبرکے ماہ میں ایف بی آرکی محصولات 27فیصدتھیں ،معاشی خسارہ گزشتہ سال 1.7فیصدکے مقابلے میں 1.6فیصدریکارڈکیاگیا۔اجلاس میں گزشتہ دوسالوں کے دوران پبلک ڈبٹ میں بہتری کے اثارنظرآئے ،اس موقع پراسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں ،۔۔۔کی سپلائی کے حوالے سے بریفنگ دی ،این ایف اے 105ارب روپے تک بڑھ گیاجبکہ این ڈی اے کے ذخائر65فیصدتک گرگئے اس طرح وزارت کامرس نے درآمدوبرآمدکی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ برآمدات میں کمی انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتوں کے کم ہونے کی وجہ سے ہوا۔

اس موقع پروزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت برآمدات کوبڑھانے کیلئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے ،حکومت ملک میں کاروباری سہولیات دینے اورمقابلہ کی بڑھانے کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔وزیرخزانہ نے کہاکہ بجلی کی بہتراورگیس کی بہترصورتحال اورمونیٹری ریٹ کے کم ہونے سے پیداواراورگروتھ میں اضافہ ممکن ہے ۔،اجلاس میں وزارت خزانہ ،کامرس ،ڈاکٹرعشرت حسین اورڈاکراسدزمان وائس چانسلرپی آئی ڈی ای نے شرکت کی