ڈیرہ ،بلدیاتی انتخابات کے دوران ہنگامہ آرائی اوربدنظمی کے مقدمہ میں سردارعلی امین گنڈہ پور جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش،فردجرم عائدکر دی گئی

بدھ 9 دسمبر 2015 09:26

ڈیرہ اسماعیل خان( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2015ء)بلدیاتی انتخابات کے دوران ہمت پولنگ سٹیشن پرہنگامہ آرائی اوربدنظمی کے واقعہ کے مقدمہ میں وزیرمال خیبرپختونخواہ سردارعلی امین خان گنڈہ پور جوڈیشل مجسٹریٹ فسٹ شاہ فیصل کی عدالت میں پیش ہوئے۔جہاں ان پرفردجرم عائدکی گئی۔انہوں نے صحت جرم سے انکارکیا۔

(جاری ہے)

وزیرمال خیبرپختونخواہ کی طرف سے غلام محمدسپل ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔عدالت نے اس کیس میں اگلی تاریخ پیشی 14فروری2016مقررکردی ہے۔یادرہے کہ 29مئی2015کوبلدیاتی انتخابات کے دوران ہمت پولنگ سٹیشن پرہنگامہ آرائی اوربدنظمی کے واقعہ کے بعدصدرپولیس نے وزیرمال خیبرپختونخواہ سردارعلی امین خان گنڈہ پور کیخلاف پریذائیڈنگ آفیسرکی رپورٹ پرمقدمہ کااندراج کیاتھا۔