قصور جنسی سکینڈل میں ملوث عثمان خالد کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج

بدھ 9 دسمبر 2015 09:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے قصور جنسی سکینڈل میں ملوث عثمان خالد کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کر دی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دوران سماعت متعلقہ پولیس نے عدالت میں موقف اختیا رکیا کہ ملزم کے خلاف استغاثہ کے مضبوط گواہان کے ساتھ ساتھ سی ڈیز پر ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں لہذا ا س کی ضمانت خارج کی جائے ۔ عدالت نے پولیس کے اس موقف سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری خارج کر دی ۔