بھارت میں ٹرین کے حادثے میں 13 افراد ہلاک

بدھ 9 دسمبر 2015 09:37

رام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2015ء)بھارت میں ٹرین کے حادثے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثہ بھارتی مشرقی ریاست جھاڑ کھنڈ کے ضلع رام گڑھ میں پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی ٹرین سے ٹکرا گئی، حادثہ اتنا شدید تھا کہ کار ٹرین کے انجن میں گھس گئی۔

(جاری ہے)

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، گاڑی کو تین گھنٹے بعد انجن سے علیحدہ کیا گیا،واقع میں 5 عورتوں اور چار بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :