کوئٹہ ،مختلف واقعات میں کونسلر سمیت 2 افراد جاں بحق

بدھ 9 دسمبر 2015 09:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ مختلف واقعات میں کونسلر سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کونسلر عبدالغفور کو قتل کر دیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس کے مطابق کونسلر کی ٹارگٹ کلنگ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے جبکہ کوئٹہ کے علاقے بشیرآباد میں باپ عبدالحکیم نے فائرنگ کرکے گھریلو تنازعہ پر اپنے بیٹے اسد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ملزم فرار ہونے میں کامیاب جبکہ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا