بھارتی حکومت نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کا گرین سگنل دیدیا، 24 دسمبر سے 5 جنوری تک 3 ایک روزہ اور 2 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے،بھارتی میڈیا

بدھ 9 دسمبر 2015 09:01

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9دسمبر۔2015ء) بھارتی حکومت نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کا گرین سگنل دیدیا‘ 24 دسمبر سے 5 جنوری تک 3 ایک روزہ اور 2 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی اجازت دے دی ہے جس کے بعدبھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سیریز کا باقاعدہ اعلان آج بدھ کو متوقع ہے۔ پاک بھارت کرکٹ سیریز 24 دسمبر سے 5 جنوری تک کھیلی جائے گی اور سیریز میں تین ایک روزہ اور دو ٹی ٹونٹی میچ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :