بحر الکائل میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے پانچ بچوں سمیت گیارہ افرادہلاک‘ متعدد لاپتہ

جمعرات 10 دسمبر 2015 09:26

ایتھنز / یونان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2015ء) بحر الکائل میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت گیارہ پناہ گزین اور تارکین وطن ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یونانی کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ پچاس افراد پر مشتمل لکڑی کی کشتی بحر الکائل میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں پانچ بچے اور تارکین وطن ڈوب کر ہلاک جبکہ 26 کو بچالیا گیا ۔ رواں سال بحر الکائل میں ایسے حادثے میں 3500 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔