علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پرسونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،خواتین سے 100 تولے سونا اور400 ہزار امریکی ڈالر برآمد

جمعرات 10 دسمبر 2015 09:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2015ء) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پرسونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،اے ایس ایف نے کار روائی کرتے ہونے2 خواتین کو100تولے سونے اور 40ہزار امریکی ڈالروں سمیت گرفتار کر لیاہے،سعدیہ اور روبینہ نامی خواتین لاہور سے قطر سونا اور کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز لاہورمیں علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس نے کار روائی کرتے ہوئے سونا اور کرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے،سعدیہ اور روبینہ نامی خواتین لاہور سے دوھا روانا ہو رہی تھی ،دونوں خواتین کو اے ایس ایف کی خاتون اہلکاروں نے سرچ کاؤنٹر پر گرفتار کر کے کسٹم کے حوالے کر دیا ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق سعدیہ اور روبینہ لاہور سے دوھا 100تولے سونا اور 40ہزار امریکی ڈالر اسمگل کرنے کی کوشش کر رہی تھیں لیکن اے ایس ایف کے سرچ کاؤنٹر پر ان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔کسٹم حکام نے مزید بتایا ہے دونوں خواتین کے خلاف منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :