اگلے چار روز تک سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں رہیں گے‘ محکمہ موسمیات،راولپنڈی اسلام آباد میں بارش کا امکان

جمعرات 10 دسمبر 2015 09:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2015ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ چار روز کیلئے سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کی پیشن گوئی کی ہے جبکہ خطہ پوٹھوار بشمول اسلام آباد راولپنڈی میں آج جمعرات سے بارش کا امکان ہے ۔ آنے والے دنوں میں ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے میڈیا رپورٹس میں محکمہ موسمایت کے ترجمان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اگلے چند دنوں میں پنجاب‘ وادی پشاور اور سکھر میں زمینی نمی کے باعث شدید دھند چھائی رہے گی یہ دھند تین یا چار دن تک رہے گی اور زمینی اور ہوائی سفر کو متاثر کرے گی پی آئی اے نے پہلے ہی اپنے نظام الاوقات میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے تاہم دھند صرف صبح یا رات کے وقت چھائی رہے گی دوسری طرف موٹر وے پر زیادہ دھند نہیں ہے تاہم پنڈی بھٹیاں ‘ فیصل آباد موٹر وے پر کچھ دھند چھائی رہے گی ۔

(جاری ہے)

اس طرح کھاریاں سے سکھر نیشنل ہائی وے پر بھی دھند چھائی رہے گی۔ محکمہ موسمایت نے پہاڑوں پر بارش اور برف باری کی بھی پیسن گوئی کی ہے ۔ اسلام آباد ‘ کے پی کے ‘ فاٹا ۔ بالائی پنجاب ‘ بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ ہلکی بارش سے پنجاب اور کے پی کے کی فصلوں کو فائدہ پہنچے گا جبکہ دسمبر کے زیادہ تر حصہ میں سردی رہے گی اور موسم خشک رہے گا۔