تحر یک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدوار حامد زمان کا معافی نامہ قبول، الیکشن ٹریبونل نے توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی

جمعرات 10 دسمبر 2015 09:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2015ء) الیکشن ٹریبونل نے تحر یک انصاف کے قومی اسمبلی کے امیدوار حامد زمان کا معافی نامہ قبول کرتے ہوئے توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی ہے۔گذشتہ روز حامد زمان کی طرف سے تحریری معافی نامہ فاضل ٹربیونل میں پیش کیا گیا جسے فاضل جج نے accept کر لیا۔

(جاری ہے)

حامد زمان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 118کے مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ آنے کے بعدفاضل جج کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عدالتی فیصلے پر تو تنقید کی جا سکتی ہے تاہم کسی جج کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جا سکتا اس لئے حامد زمان توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ الیکشن ٹربیونل کے جج نے این اے 118 میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے ملک ریاض کیخلاف حامد زمان کی انتخابی عذر داری خارج کر دی تھی جس کے بعد حامد زمان نے فاضل جج کو تنقید کا نشانہ بنایا۔