پورے یورپ پر2016 کے آخر تک مسلمانوں کا قبضہ ہو جائے گا، پیشن گوئی ، 2043ء تک روم اسلامی خلافت کا مرکز بن جائے گا،ورلڈ ٹریڈ سنٹر اور سونامی کی پیشن گوئیاں کرنے والی بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا وانگا کی وفات کے بعد منظر عام پر آنے والی پیشنگوئیوں پر نئی بحث چھڑ گئی

جمعرات 10 دسمبر 2015 09:19

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2015ء)پورے یورپ پر2016 کے آخر تک مسلمانوں کا قبضہ ہو جائے گا جبکہ 2043ء تک روم اسلامی خلافت کا مرکز بن جائے گا،ورلڈ ٹریڈ سنٹر اور سونامی کی پیشن گوئیاں کرنے والی بلغاریہ کی نابینا خاتون بابا وانگا کی وفات کے بعد حال ہی میں منظر عام پر آنے والی بعض پیشنگوئیوں پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

بلغاریہ کی ناسٹرڈیمس کے نام سے مشہور ہونے والی بچپن میں بصارت سے محروم ہو جانے والی خاتون جنہوں نے1996ء میں85سال کی عمر میں اس دارفانی سے کوچ کیا بعد از مرگ انکی پیشگوئیوں کو آشکارا کیا گیا ہے،بابا وانگا نے یورپ پر مسلمانوں کے قبضے کے بارے میں وارننگ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ اسکی ابتداء2010ء میں گریٹ مسلم وار سے شروع ہوگی جو شام سے شروع ہو کر روم پر2043ء میں قبضے سے ختم ہوگی،بابا وانگا کے بارے میں انٹرنیٹ پر جاری ہونے والی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ وہ11سال کی عمر میں چوٹ لگنے سے بصارت سے محروم ہوگئی تھیں جس کے بعد قدرت نے انہیں دیگر کئی نعمتوں سے مالامال کیا اور بن دیکھے سائلین کے دل کا حال بتا دیا کرتی تھیں

متعلقہ عنوان :