یوکرائن میں کشیدگی کے آغاز سے اب تک 9000 افراد ہلاک ہوئے‘ اقوام متحدہ

جمعرات 10 دسمبر 2015 09:19

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔10دسمبر۔2015ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ یوکرائن میں کشیدگی کے آعاز سے اب تک نو ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرائن میں صورتحال بارے جاری کی گئی تازہ رپورٹ میں اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 16 اگست سے پندرہ نومبر تک مشرقی یوکرائن کے شورش زدہ زون میں 47 افراد ہلاک جبکہ 131 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ جو کہ گزشتہ تین ماہ کے مقابلے میں تیز رفتار کمی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شورش زدہ زونز میں اپریل 2014 ء کے وسط سے کم از کم 9098 افراد متاثر ہوئے ہیں۔